( رات دورانِ مجلس ۔ ۔ ۔ ۲۳ جون ۲۰۱۴ء ) | |
تفصیلات(کلک کریں)مجلس کے آخر میں حضرت والا اپنے کمرۂ مبارک سے تشریف لے آئے اور حاضرینِ مجلس کو زیارت سے مشرف فرمایا اور فرمایا کہ پرسوں(مورخہ ۲۱ جون ۲۰۱۴) کو جو میں نے آیت يٰٓاَيَّتُہَا النَّفْسُ الْمُطْمَىِٕنَّۃُ ارْجِعِيْٓ اِلٰى رَبِّكِ ۔۔۔ الخکا ترجمہ کیا تھا اگرچہ وہ صحیح تھا لیکن بلیغ نہیں تھا، لہذا اس کا ترجمہ جو حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے بیان فرمایا ہے وہ آج پیش کروں گا، اور اُس دن حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کا خاص اورعظیم علمی نکتہ بیان کرنے سے رہ گیا اُس کو بھی بیان کرو ں گا۔پھر ترجمہ پیش فرمایا اور درد بھرے انداز میں روتے ہوئے آیت يٰٓاَيَّتُہَا النَّفْسُ الْمُطْمَىِٕنَّۃُ ارْجِعِيْٓ اِلٰى رَبِّكِ ۔۔۔ الخ پر الہامی علوم و معارف بیان فرمائے۔۔ | |
