مجلس۳۱جنوری۲۰۱۴ء مجلس ِاشعار: تائبؔ و اثر ؔ

محفوظ کیجئے

آج کی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصہءمجلس:الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے ۔آج کی مجلس بہت خاص تھی کیونکہ صرف عارفانہ اور اصلاحی اشعار پر مشتمل تھی ، شروع میں حضرت والا نے ایک خاص معاشرت  کا ادب سے متعلق کچھ ارشادات فرمائے پھر جناب تائب سے اشعار پڑھنے کو فرمایا ، تائب صاحب نے ایک غزل پڑھی جس میں  انہو ں نے حضرت والا رحمہ اللہ کی مجلس کا منظر کھینچا ہے !! حضرت اقدس میر صاحب سنتے جاتے تھے زار و قطار آنسو گرتے جاتے تھے اور تمام محفل حضرت والا رحمہ اللہ کی یاد میں ڈوب گئی اور آبدیدہ ہوگئی ۔ ان اشعار نے بعد حضرت والا    نے فرمایا اور اشعار سنائیے آج صرف اشعار کی مجلس ہوگی کیونکہ یہ بھی ہمارےبزرگوں کا طریقہ رہا ہے کہ کبھی صرف اشعار ہی سنے۔ پھر حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمہ اللہ کی ایک مجلس  کا واقعہ بیان فرمایا کہ اشعار کی مجلس رات کو شروع ہوئی تہجدکا وقت ہوگیا ، تہجد کی نماز پڑھی پھر دوبارہ مجلس شروع ہوئی پھر فجر کا وقت ہوگیا پھر جماعت سے فجر کی نماز پڑھی پھر دوبارہ اشعار شروع ہوئے یہاں تک کہ اشراق کا وقت ہوا تو مجلس ختم ہوئی ، لوگ اشراق پڑھ کر گھر گئے۔ جناب تائب صاحب نے  اپنی تین عزلیں سنائی اُس کے بعد جناب اثر صاحب نے اپنے اشعار سنائے ۔ حضرت والا نے دونوں بھائیوں کی بہت تعریف فرمائی  اور یوں یہ مجلس جو تقریباً ۱ گھنٹے پر مشتمل تھی اختتام کو پہنچی۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries