خاص مجلس۹مئی۲۰۱۴ء بعد نماز عصر۔ مجلسِ اشعارِ عَارِفانہ

محفوظ کیجئے

آج کی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)

خلاصہءمجلس:آج بعد نمازِ عصر خلافِ معمول حضرت والا کی مجلسِ خاص ہوئی، مولانا سفیان صاحب (خلیفہ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ) پشاور سے حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم کی خدمت میں حاضر تھے۔ مولانا سفیان صاحب ایک عرصے تک  حضرت والا شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ عصر قطب العالم حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی صحبت میں رہے ہیں اور حضرت کی مبارک مجالس میں حضرت کے سامنے معتدد بار اشعار سناتے رہے ہیں اور حضرت بہت ہی پسند فرماتے تھے اس لئے نمازِ عصر کے بعد جناب اثر صاحب نے حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم سے عرض کیا کہ آج مولانا سفیان آئے ہوئے ہیں اِن سے اشعار سن لیں، حضرت والا نے کمالِ شفقت سے اجازت عطا فرمائی اور یوں یہ خاص یادگار مجلس شروع ہوگئی، مولانا سفیان صاحب نے جب اشعار کا عنوان پڑھا تو بے اختیار اُن کی آواز بُھرّا گئی اور آنکھوں میں آنسو بھر آئے اور حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی مجلسِ پرنور کا منظر سامنے آگیا۔ مولانا سفیان نے بہت درد بھرے انداز میں پہلے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار سنا کر حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے مجلس کی یاد تازہ کردی، پھر جناب اثر صاحب دامت برکاتہم کے اشعار سنائے، تمام حاضرین مجلس اور حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم نے بہت پسند فرمائے یوں یہ مجلسِ خاص اذانِ مغرب سے کچھ دیر پہلے اختتام کو پہنچی۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries