مجلس۲۰جنوری۲۰۱۴ء شوہر کے حقوق! | ||
آج کی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)خلاصہءمجلس:: آج حضرت والا بوجہ عذر مجلس میں تشریف نہیں لاسکے ۔۔ حضرت والا کے حکم پر حضرت فیروز میمن صاحب دامت برکاتہم نے بہت ہی پُر اثر بیان فرمایا ۔ بیان کے اہم عنوانات درج ذیل ہیں: · شوہر کے حقوق پر نصیحت ۔۔ · عورتوں کا بڑا مرض ناشکر ی ہے۔۔۔ · حضرت والا رحمہ اللہ کے مواعظ پڑھنے سے گھر جنت بن گئے تما م جھگڑے ختم ہوگئے · ہر نعمت کا سوال ہوگا۔۔۔ شیخ کے نعمت کا بھی سوال ہوگا۔۔۔ · اللہ والوں کے صدقے سے گھر جنت بن جاتا ہے۔۔۔ · جان لڑا کر ارادہ کرو کہ اب گناہ نہیں کرنا۔۔ نہیں کرنا۔۔ نہیں کرنا۔۔۔ · بیوی کے جھگڑوں سے شوہر کے دل پر ایک بال آجاتا ہے پھر وہ بڑی مشکل سے نکلتا ہے۔ · دین یک طرفہ ٹریفک کا نام ہے۔۔۔ ہمیں نیک بننا ہے۔۔۔ · جن گھروں میں لڑائی جھگڑا ہوتا ہے وہاں بچے نفسیاتی مریض بن جاتے ہیں۔۔۔ · ایک صحابیہ رضی اللہ عنہم کی اپنے صحابی شوہر کی دل جوئی ۔۔۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ان کے لئے بشارت۔۔۔ · اللہ کے راستے میں جان کی بازی لگا دو۔۔۔ لیکن مایوس نہ ہو۔۔ · جتنی شیخ سے محبت عظمت کے ساتھ ہوگی اُتنا کام بنے گا۔۔۔ · شیخ کے مشورے کے مطابق اُمت میں دین پھیلاؤ۔۔۔ · اللہ والے کے پاس ایک لمحے بیٹھ جانا سو سال کی اخلاص والی عبادت سے بہتر ہے۔۔ · اورکچھ بہت مزیدار لطائف بھی ارشاد فرمائے۔۔۔ یوں یہ مجلس حضرت والا کی دعائے صحت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔۔۔۔۔ ۔ | ||